Former Federal Minister and PPP MNA Syed Naveed Qamar called on the Chairman Pakistan Peoples Party Bilawal Bhutto Zardari at Bilawal House today.

 Former Federal Minister and PPP MNA Syed Naveed Qamar called on the Chairman Pakistan Peoples Party Bilawal Bhutto Zardari at Bilawal House today.

The meeting discussed about the Party’s performance in the legislation process as well as the Parliamentary proceedings. Syed Naveed Qamar said that PPP legislators have played a pivotal role in upholding the supremacy of the Parliament and the PPP Parliamentary Party stood like rock against the attempts by the PTI government to bulldoze the rules of procedure to pass undemocratic legislations.
Overall political and worst economic conditions in the country were discussed in the meeting as unemployment, inflation and poverty have gone out of control during the illegitimate, incompetent and incapable selected government.
The meeting expressed concern that the National Assembly could not be able to complete the compulsory sessions for current Parliamentary year as the selected Prime Minister and his government were shying away from facing the Parliament on the key national issues and trying to erode the House through churning out unconstitutional ordinances.
Bilawal Bhutto Zardari said that being the architect of the 1973 Constitution, the PPP would always play a responsible role for strengthening democracy and democratic values despite facing all odds and victimization at the hands of selected government.

https://www.ppp.org.pk/pr/24392/

پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانگھڑ اور ملیر کراچی سے پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیر اعظم کی منتظر ہے۔

پی ایس 88 ملیر کے تمام 108 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف بلوچ 24 ہزار 251 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک لبیک کے کاشف شاہ 6090 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ادھر پی ایس 43 سانگھڑ کے ضمنی انتخاب کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج آ گئے، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام شبیر 49571 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ جبکہ تحریک انصاف کے مشتاق جونیجو نے 6931 ووٹ لیے۔

https://jang.com.pk/news/886592 

#PPP wins both seats against #PTI in Sindh by-polls: unofficial results

 In Balochistan, JUI-F candidate defeats ruling BAP and secures PB-20 Pishin seat

The Pakistan Peoples Party (PPP) has secured a landslide victory in by-poll held in district Sanghar’s provincial assembly seat.

As per the unofficial results, PPP's Jam Shabbir Ali got 48,028 votes in Sanghar’s PS-43 constituency.

Mushtaq Junejo, candidate of the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), came second with 6,925 votes.

A total of seven candidates were contesting the polls, with a rigorous competition held between the PPP and the PTI.

The Sindh Assembly's constituency, based on Jam Nawaz Ali taluka of Sanghar district, fell vacant after the demise of PPP MPA Jam Madad Ali Khan on November 13 last year.

 PPP's Nawabzada Jam Shabbir Ali Khan, son of the deceased Khan, defended his father's seat against PTI's Juenjo, a new entrant in constituency politics and had the backing of the Grand Democratic Alliance (GDA).

In the Karachi’s Malir constituency, PPP's Yousuf Baloch has defeated PTI’s Jan Sher Junejo and Muttahida Qaumi Movement's (MQM) Sajid Ahmed, according to unofficial results.

The by-poll held for PS-88 constituency where Leader of the Opposition in the Sindh Assembly Haleem Adil Sheikh was also detained by police earlier in the day.

In Balochistan, the Jamiat Ulema-e-Islam-Fazl (JUI-F) candidate, Syed Azizullah Agha has won the by-election on PB-20 Pishin seat.

He defeated his rival Asmatullah Tareen of the ruling Balochistan Awami Party (BAP) with huge margin.

According to unofficial and incomplete results, the JUI-F candidate Syed Azizullah Agha has obtained 24,965 votes against his rival who could only get 7,123 votes.

https://tribune.com.pk/story/2284474/ppp-wins-both-seats-against-pti-in-sindh-by-polls-unofficial-results

تین حلقوں میں ضمنی الیکشن: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کامیاب، تحریک انصاف ہر جگہ سے فارغ

سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب میں سانگھڑ اور کراچی میں پیپلز پارٹی اور پشین میں جے یو آئی کے امیدوار کو سبقت حاصل ہے. اب تک کی معلومات کے مطابق تحریک انصاف ہر حلقے سے شکست  کھاتی نظر آرہی ہے۔سندھ اسمبلی کی  2 نشستوں پی ایس 43 سانگھڑ اور  پی ایس 88 ملیر 2 جبکہ بلوچستان کے ضلع پشین کی نشست پی بی 20 پر ضمنی انتخاب ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر 2  میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 627 ہے، یہ نشست پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ بلوچ کےانتقال پرخالی ہوئی ۔ اس نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ، پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو اور ایم کیو ایم کے ساجد احمد سمیت دیگر آزاد امیدوار میدان میں ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار زیادہ ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 210 ہے۔  حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر زیادہ ووٹ لے کر پہلے اور تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق جونیجو دوسرے نمبر پر ہیں۔ اور 117 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے 42245 ووٹوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی  کے 5154 ووٹ ہیں اور تحریک انصاف کی شکست یقینی ہے۔

2018ء کے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین 3 سے جے یو آئی (ف) کے سید فضل آغا منتخب ہوئے تھے تاہم ان کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار زیادہ ووٹ لے کر پہلے اور بی اے پی کے امیدوار عصمت اللہ دوسرے نمبر پر ہیں، عزیز اللہ کو عصمت ترین پر 8 ہزار ووٹوں کی سبقت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ امیدواروں کی جانب سے کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل سست ہونے کے الزام لگائے گئے تاہم  مجموعی طور پر کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

https://urdu.nayadaur.tv/55830/

ملیر اور سانگھڑ کے ضمنی انتخاب میں پی پی کامیاب

کراچی ملیر اور سانگھڑ میں سندھ اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔

پی ایس 88 ملیر کے تمام 108 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف بلوچ 24 ہزار 251 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک لبیک کے کاشف شاہ 6090 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

تحریک انصاف کے امیدوار جان شیر کو 4 ہزار 870 ووٹ ملے اور متحدہ قومی موومنٹ کے ساجد احمد نے2635 ووٹ حاصل کئے۔

پی ایس 88 ملیر کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

ادھر پی ایس 43 سانگھڑ کے ضمنی انتخاب کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج آ گئے ہیں، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام شبیر 49571 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ جبکہ تحریک انصاف کے مشتاق جونیجو نے 6931 ووٹ لیے۔

پی ایس 43 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدوار جام شبیر علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کی ہر حال میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

جام شبیر علی کا کہنا تھا کہ ثابت ہوا پیپلز پارٹی کو آج بھی عوام کا اعتماد حاصل ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضمنی الیکشن نے ثابت کیا سلیکٹڈ کو جانا پڑے گا۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کراچی ضمنی الیکشن میں اسلحہ لہراتا پھر رہا تھا، حلیم عادل کی وہی سزا ہونی چاہئے جو بدمعاش کی ہوتی ہے۔

https://jang.com.pk/news/886591
 

سلیکٹڈ حکومت میں بیروزگاری، مہنگائی اور غربت شتر بے مہار ہوگئی، بلاول


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ناجائز، نااہل اور نالائق سلیکٹڈ حکومت میں بیروزگاری، منہگاٸی اور غربت شتر بے مہار ہوگئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر سے ملاقات کے دوران کیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور حکومت اہم قومی معاملات پر پارلیمنٹ کا سامنا کرنے سے شرماتی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی رواں پارلیمانی سال میں مطلوبہ اجلاس کی تعداد پورے نہیں کرسکےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور جمہوری اقدار مستحکم کرنے کے لئے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار نبھائے گی۔

https://jang.com.pk/news/886591