M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Monday, January 11, 2021
مل کر کٹھ پتلی و سلیکٹڈ راج کا خاتمہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ کے
عوام نے آج پاکستان کو اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، ملاکنڈ کے ہر شہری کا ایک ہی مطالبہ ہے، سیلیکٹڈ چلا جائے، یہ تبدیلی والے سارے دھوکے باز ہیں۔
ملاکنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عوام ناجائز حکمرانوں کو آج سے نہیں 60 سال سے بھگت رہے ہیں، ہم نے جوبھی وعدہ کیا اسے پورا بھی کیا ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا اور پورا کرکے دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج کا خاتمہ کریں گے ، جمہوریت بحال کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام نے دہشتگردوں کو ہماری سرزمین سے بھگایا، ہمیں یاد ہے کون آپ کے ساتھ کھڑے تھے اور کون دہشتگردوں کے ساتھ تھے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آپ نے یہاں پاکستان کا پرچم لہرایا، ملاکنڈ کے عوام نے فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر دہشتگردوں کو شکست دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے مچھ متاثرین کو بلیک میلر کہا یہ کس قسم کا انصاف ہے، وزیراعظم نے متاثرین کے پاس جانے کے بجائے ان کو اپنے پاس بلایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مہنگائی پورے ریجن میں سب سے زیادہ ہے، عوام تاریخی غربت، مہنگائی کا مقابلہ کررہے ہیں، یہ ہے نیاپاکستان۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کا پورا ٹولہ نالائق اور کرپٹ ترین ہے ملک نہیں چل رہا، انہوں نے روزگار چھینا اور گھروں کو برباد کیا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ علیمہ باجی کی سلائی مشین میں کرپشن، بلین ٹری میں کرپشن ہر طرف کرپشن ہے۔
https://jang.com.pk/news/870748